QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی شرح خواندگی 84 فی صد ہے، پروفیسر ذاکر حسین

9 Sep 2014 19:53

اسلام ٹائمز: کے آئی یو ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی شرح خواندگی 78 فی صد ہے جبکہ جی بی کی شرح خواندگی 84 فی صد ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام عالمی خواندگی کے دن کے مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے ریسورس پرسن ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ذاکر حسین ذاکر تھے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو گلگت بلتستان اور قومی سطح پر شرح خواندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی شرح خواندگی 78 فی صد ہے جبکہ گلگت بلتستان کی شرح خواندگی 84 فی صد ہے جو کہ گلگت بلتستان کے لئے ایک خوش آئند بات ہے۔ سیمینار سے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 408952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408952/گلگت-بلتستان-کی-شرح-خواندگی-84-فی-صد-ہے-پروفیسر-ذاکر-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org