QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشتگرد ہلاک

10 Sep 2014 10:54

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز دتہ خیل میں کلئیرنس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں ہی کلئیرنس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 409036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409036/شمالی-وزیرستان-میں-جیٹ-طیاروں-کی-بمباری-سے-35-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org