0
Wednesday 10 Sep 2014 10:54

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں ہی کلئیرنس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 409036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش