QR CodeQR Code

گلگت، ایم اے اکنامکس اور پولیٹکل سائنس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

10 Sep 2014 23:52

اسلام ٹائمز: امتحانات میں اکنامکس میں کل 16 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 6 امیدوار کامیاب قرار پائے، پولیٹکل سائنسز میں کل 252 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 192 امیدوار کامیاب قرار پائے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے پولیٹکل سائنسز اور اکنامکس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانات میں اکنامکس میں کل 16 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 6 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ پولیٹکل سائنسز میں کل 252 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 192 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ پولیٹکل سائنسز کا مجموعی نتیجہ 51.19 فیصد رہا جبکہ اکنامکس کا مجموعی نتیجہ 37.5فیصد رہا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق مارکس شیٹیں امیدوار کے متعلقہ امتحانی مراکز میں بھیج دیئے جائیں گے۔ تمام طلبہ و طالبات کو مارکس شیٹ کے حصول کیلئے امتحانی مراکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 409123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409123/گلگت-ایم-اے-اکنامکس-اور-پولیٹکل-سائنس-کے-ضمنی-امتحانات-نتائج-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org