0
Wednesday 10 Sep 2014 23:52

گلگت، ایم اے اکنامکس اور پولیٹکل سائنس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

گلگت، ایم اے اکنامکس اور پولیٹکل سائنس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے پولیٹکل سائنسز اور اکنامکس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانات میں اکنامکس میں کل 16 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 6 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ پولیٹکل سائنسز میں کل 252 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 192 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ پولیٹکل سائنسز کا مجموعی نتیجہ 51.19 فیصد رہا جبکہ اکنامکس کا مجموعی نتیجہ 37.5فیصد رہا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق مارکس شیٹیں امیدوار کے متعلقہ امتحانی مراکز میں بھیج دیئے جائیں گے۔ تمام طلبہ و طالبات کو مارکس شیٹ کے حصول کیلئے امتحانی مراکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 409123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش