QR CodeQR Code

کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع ہوجائیگا

حکومت کی انتقامی کارروائی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کیجانب سے گرفتاریوں کی شدید مذمت

12 Sep 2014 10:29

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے، جسکا واضح ثبوت ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں ہیں، اگر یہ سلسلہ نہ روکا تو مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوجائیگا اور ملک گیر احتجاج شروع کر دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے 8 کارکنوں کو اسلام آباد کے سیکرٹر جی سکس فور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن و ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی سمیت آٹھ افراد کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجر کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کی جانب سے ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فی الفور کارکنوں کو رہا کرے۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے جس کا واضح ثبوت ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں ہیں، اگر یہ سلسلہ نہ روکا تو مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوجائیگا اور ملک گیر احتجاج شروع کر دیا جائیگا، جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 409306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409306/حکومت-کی-انتقامی-کارروائی-ایم-ڈبلیو-کے-رہنماوں-کیجانب-سے-گرفتاریوں-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org