QR CodeQR Code

کراچی، لیاری میں دستی بم حملہ میں 8 افراد زخمی، سرجانی میں موٹرسائیکل میں نصب بم برآمد

12 Sep 2014 23:01

اسلام ٹائمز: سرجانی میں موٹر سائیکل سڑک پر اسٹارٹ کرکے کھڑی کی گئی تھی جس میں 2 سے 3 کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، بارودیی مواد ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جسے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم حملے سے 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر گینگ وار کے دہشتگرد کارندے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے 8 افراد کو معمولی زخم آئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے سرجانی ٹاؤن میں تخریب کاری کیلئے کھڑی کی گئی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق موٹر سائیکل سڑک پر اسٹارٹ کرکے کھڑی کی گئی تھی جس میں 2 سے 3 کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جبکہ بارودیی مواد ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جسے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو شہر میں تخریب کاری کیلئے استعمال کیا جا سکتا تھا تاہم کامیاب کارروائی کرکے شہر کو ناخوشگوار واقعے سے بچا لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 409391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409391/کراچی-لیاری-میں-دستی-بم-حملہ-8-افراد-زخمی-سرجانی-موٹرسائیکل-نصب-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org