QR CodeQR Code

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل سے ملاقات

17 Sep 2014 22:18

اسلام ٹائمز: دونوں رہنماؤں نے طویل دورانیہ ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر گفتگو کی، چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبد اللہ گل نے کہا کہ وقت تقاضا کرتا ہے کہ اتحاد و یکجہتی سے جاری انتشار کو ختم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل اور چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبد اللہ گل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلاً گفتگو ہوئی اس موقع سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جنرل (ر) حمید گل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجود صورتحال میں تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ جنرل(ر) حمید گل نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اگر ہم نے حالات کو قابو میں نہ کیا تو اس کے نتائج بیانک ہونگے دونوں رہنماؤں کو طویل دورانیہ ملاقات میں ملکی و سیاسی دیگر امور پر بھی گفتگو کی چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبد اللہ گل نے کہا کہ وقت تقاضا کرتا ہے کہ اتحاد و یکجہتی سے جاری انتشار کو ختم کر کے ملک کو مضبوط کیا جائے ہماری تحریک اپنا کردار ادا کر رہی ہے ہم ملک کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 410217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410217/سابق-وزیر-اعظم-یوسف-رضا-گیلانی-کی-سربراہ-جنرل-ر-حمید-گل-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org