0
Wednesday 17 Sep 2014 22:18

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل سے ملاقات

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل اور چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبد اللہ گل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلاً گفتگو ہوئی اس موقع سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جنرل (ر) حمید گل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجود صورتحال میں تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ جنرل(ر) حمید گل نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اگر ہم نے حالات کو قابو میں نہ کیا تو اس کے نتائج بیانک ہونگے دونوں رہنماؤں کو طویل دورانیہ ملاقات میں ملکی و سیاسی دیگر امور پر بھی گفتگو کی چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبد اللہ گل نے کہا کہ وقت تقاضا کرتا ہے کہ اتحاد و یکجہتی سے جاری انتشار کو ختم کر کے ملک کو مضبوط کیا جائے ہماری تحریک اپنا کردار ادا کر رہی ہے ہم ملک کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 410217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش