QR CodeQR Code

سعودی عرب اور قطر دہشتگردوں کے حامی ہیں

دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کیلئے وہابیت کا مقابلہ کیا جانا ضروری ہے، بشار جعفری

20 Sep 2014 19:24

اسلام ٹائمز: یو این او کی سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران شامی نمائندے کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے مقابلے کیلئے کی جانیوالی ہر کوشش بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ ممالک کے اقتدار اعلٰی کے دائرے میں ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی حمایت کے سلسلے میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان اتحاد موجود ہے۔ شام کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عراق کی صورتحال سے متعلق تقریر کرتے ہوئے اس ملک کی ابتر صورتحال کو سعودی عرب، قطر اور ترکی کے شیطانی اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کے لئے وہابیت کا مقابلہ کیا جانا ضروری ہے، کیونکہ اس دہشتگرد گروہ کی فکری بنیاد سعودی عرب کی وہابیت ہی ہے۔ بشار جعفری نے اس دہشتگرد گروہ کی مالی مدد، اس کے دہشتگردانہ اقدامات کے جواز میں فتوے جاری کئے جانے اور اس گروہ کے عناصر کو تربیت فراہم کئے جانے کو دہشتگردی کی حمایت سے تعبیر کیا۔ بشار جعفری کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے کو جس دہشتگردی کا سامنا ہے وہ ان دہشتگردوں کے علاقائی اور علاقے سے باہر کے حامیوں کے اتحاد کا نتیجہ ہے اور اس سے عرب اور اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے دو دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃ النصرہ کی نابودی سے متعلق شام کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے مقابلے کے لئے کی جانے والی ہر کوشش بین الاقوامی قوانین اور ممالک کے اقتدار اعلٰی کے دائرے میں ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 410705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410705/دہشتگرد-گروہ-داعش-کی-نابودی-کیلئے-وہابیت-کا-مقابلہ-کیا-جانا-ضروری-ہے-بشار-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org