QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کو مدد کی پیشکش

23 Sep 2014 08:41

اسلام ٹائمز: سرکاری میڈیا کے مطابق بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک خط میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو اب تک فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے، سرکاری میڈیا کے مطابق بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک خط میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو اب تک فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا، یاد رہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر متاثر ہوا، قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے 269 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ آزاد جموں کشمیر میں 64 اور گلگت بلتستان میں 13 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 411140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411140/اقوام-متحدہ-کی-سیلاب-متاثرین-بحالی-کیلئے-حکومت-پاکستان-کو-مدد-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org