QR CodeQR Code

سپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی کو طلب کر لیا

23 Sep 2014 12:45

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اور اسد عمر کو 25 ستمبر دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو 26 ستمبر کو اسپیکر چیمبر آنے کی دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے استعفٰی دینے والے ارکان اسمبلی کو 25 اور 26 ستمبر کو طلب کر لیا، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپیکر کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اور اسد عمر کو 25 ستمبر دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو 26 ستمبر کو اسپیکر چیمبر آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اسپیکر چیمبر کے مطابق تحریک انصاف کے پانچ ارکان نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین کو ایڈریس کیے تھے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے استعفے اسپیکر کے نام دیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوٹس موصول ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 411187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411187/سپیکر-قومی-اسمبلی-نے-استعفی-دینے-والے-ارکان-کو-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org