0
Tuesday 23 Sep 2014 12:45

سپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی کو طلب کر لیا

سپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے استعفٰی دینے والے ارکان اسمبلی کو 25 اور 26 ستمبر کو طلب کر لیا، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپیکر کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اور اسد عمر کو 25 ستمبر دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو 26 ستمبر کو اسپیکر چیمبر آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اسپیکر چیمبر کے مطابق تحریک انصاف کے پانچ ارکان نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین کو ایڈریس کیے تھے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے استعفے اسپیکر کے نام دیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوٹس موصول ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 411187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش