QR CodeQR Code

اپنا مقدمہ عمران خان کے سامنے پیش کرونگا، جاوید ہاشمی

23 Sep 2014 16:24

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان ایک آواز دیں میں کنٹینر پر پہنچ جاؤں گا، عمران اور نوجوانوں کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا۔ شاہ محمود سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ دھاندلی کا الیکشن تھا جس میں شاہ محمود جیت کر آئے۔


اسلام ٹائمز۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے جب بلائیں میں حاضر ہو جاؤں گا اور انہی کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا۔ ملتان میں حلقہ این اے 149 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذتی نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مجھے کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا، جہانگیر ترین غیر قانونی جنرل سیکرٹری ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان ایک آواز دیں میں کنٹینر پر پہنچ جاؤں گا، عمران اور نوجوانوں کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا۔ شاہ محمود سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ دھاندلی کا الیکشن تھا جس میں شاہ محمود جیت کر آئے، پی ٹی آئی میں شاہ محمود کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان میرے یا عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے تھے، شاہ محمود کو نوجوانوں نے قبول نہیں کیا وہ معلوم نہیں کہاں سے اور کیسے پارٹی میں آگئے۔


خبر کا کوڈ: 411212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411212/اپنا-مقدمہ-عمران-خان-کے-سامنے-پیش-کرونگا-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org