0
Tuesday 23 Sep 2014 16:24

اپنا مقدمہ عمران خان کے سامنے پیش کرونگا، جاوید ہاشمی

اپنا مقدمہ عمران خان کے سامنے پیش کرونگا، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے جب بلائیں میں حاضر ہو جاؤں گا اور انہی کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا۔ ملتان میں حلقہ این اے 149 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذتی نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مجھے کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا، جہانگیر ترین غیر قانونی جنرل سیکرٹری ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان ایک آواز دیں میں کنٹینر پر پہنچ جاؤں گا، عمران اور نوجوانوں کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا۔ شاہ محمود سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ دھاندلی کا الیکشن تھا جس میں شاہ محمود جیت کر آئے، پی ٹی آئی میں شاہ محمود کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان میرے یا عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے تھے، شاہ محمود کو نوجوانوں نے قبول نہیں کیا وہ معلوم نہیں کہاں سے اور کیسے پارٹی میں آگئے۔
خبر کا کوڈ : 411212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش