QR CodeQR Code

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا آئندہ ماہ عمران خان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

24 Sep 2014 17:50

اسلام ٹائمز: لیگل ٹیم کے ممبر احسن الدین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کیلئے کیس کی تیاری کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی لیگل ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس آئندہ ماہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیگل ٹیم کے ممبر احسن الدین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کے لئے کیس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سابق چیف جسٹس کی بار بار توہین کر رہے ہیں۔ احسن الدین نے بتایا کہ عدالت میں ایک دفعہ جمع کرایا گیا جواب واپس نہیں لیا جاسکتا، عمران خان کی جانب سے جو جواب جمع کرایا گیا تھا اسے واپس نہیں لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 411418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411418/سابق-چیف-جسٹس-افتخار-چوہدری-کا-آئندہ-ماہ-عمران-خان-کیخلاف-مقدمے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org