0
Wednesday 24 Sep 2014 17:50

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا آئندہ ماہ عمران خان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا آئندہ ماہ عمران خان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی لیگل ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس آئندہ ماہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیگل ٹیم کے ممبر احسن الدین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کے لئے کیس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سابق چیف جسٹس کی بار بار توہین کر رہے ہیں۔ احسن الدین نے بتایا کہ عدالت میں ایک دفعہ جمع کرایا گیا جواب واپس نہیں لیا جاسکتا، عمران خان کی جانب سے جو جواب جمع کرایا گیا تھا اسے واپس نہیں لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 411418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش