QR CodeQR Code

انجمن اخبار فروشاں بلوچستان نے اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کی کال کی حمایت کردی

24 Sep 2014 22:17

اسلام ٹائمز: اجلاس میں ڈی جی پی آر کے تبادلے کے حوالے سے حکومتی رویے کے خلاف 24 ستمبر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی کے فیصلے کی مکمل تائید وحمایت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن اخبار فروشاں کوئٹہ بلوچستان کا ایک اہم اجلاس  محمد یوسف بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی پی آر کے تبادلے کے حوالے سے حکومتی رویئے کے خلاف 24 ستمبر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی کے فیصلے کی مکمل تائید و حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ انجمن اخبار فروشاں میڈیا ایکشن کمیٹی کا حصہ ہوتے ہوئے اس کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 411460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411460/انجمن-اخبار-فروشاں-بلوچستان-نے-اسمبلی-کے-اجلاس-سے-بائیکاٹ-کی-کال-حمایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org