QR CodeQR Code

کراچی، ایس ایس پی فاروق اعوان پر خودکش حملہ کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کرلی

25 Sep 2014 22:47

اسلام ٹائمز: فاروق اعوان شہر قائد میں مذہبی و لسانی دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائیوں کا حصہ رہے ہیں، ڈیفنس حملے میں ایک شخص جاں بحق، ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان پر حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی۔ واضح رہے کہ فاروق اعوان شہر قائد میں مذہبی و لسانی دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائیوں کا حصہ رہے ہیں، ڈیفنس حملے میں ایک شخص جاں بحق، ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 411662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411662/کراچی-ایس-پی-فاروق-اعوان-پر-خودکش-حملہ-کی-ذمہ-داری-جنداللہ-نے-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org