0
Thursday 25 Sep 2014 22:47

کراچی، ایس ایس پی فاروق اعوان پر خودکش حملہ کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کرلی

کراچی، ایس ایس پی فاروق اعوان پر خودکش حملہ کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان پر حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی۔ واضح رہے کہ فاروق اعوان شہر قائد میں مذہبی و لسانی دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائیوں کا حصہ رہے ہیں، ڈیفنس حملے میں ایک شخص جاں بحق، ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش