QR CodeQR Code

آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے، اعزاز چوہدری

26 Sep 2014 13:46

اسلام ٹائمز: نیویارک میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے۔ نیویارک میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے، دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، اعزاز چودھری کا کہنا تھا پاکستان کی سرزمین کسی خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 411728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411728/ا-پریشن-ضرب-عضب-کا-مقصد-کسی-ملک-کی-خوشنودی-حاصل-کرنا-نہیں-ہے-اعزاز-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org