0
Friday 26 Sep 2014 13:46

آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے، اعزاز چوہدری

آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے، اعزاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے۔ نیویارک میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے، دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، اعزاز چودھری کا کہنا تھا پاکستان کی سرزمین کسی خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 411728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش