QR CodeQR Code

عمران خان کس منہ سے پشاور میں میٹرو بس بنا رہے ہیں، شہباز شریف

26 Sep 2014 20:27

اسلام ٹائمز: جھنگ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں رقص وسرور کی محفل لگا رکھی ہے، عوام آئندہ انتخابات میں انہیں معاف نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو  بس منصوبے کی مخالفت کرنے کے بعد عمران خان کس منہ سے پشاور میں میٹرو بس بنا رہے ہیں۔ انہوں نے جھنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کو سیلاب متاثرین کا کوئی خیال نہیں، لندن پلان سازش میں عمران، قادری چودھری شجاعت اور پرویز الہی شامل ہیں۔  جھنگ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں رقص وسرور کی محفل لگا رکھی ہے، عوام آئندہ انتخابات میں انہیں معاف نہ کریں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بینکوں پر ڈاکہ ڈالنے والے نئے پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں، عمران خان مصیبت میں گھرے عوام کو بھول کر کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، لندن پلان بے نقاب ہونے سے 18 کروڑ عوام عمران اور قادری کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چینی صدر کے نہ آنے سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔


خبر کا کوڈ: 411774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411774/عمران-خان-کس-منہ-سے-پشاور-میں-میٹرو-بس-بنا-رہے-ہیں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org