QR CodeQR Code

مسلمانوں کے زوال کا سبب دین سے دوری ہے، راشد نسیم

27 Sep 2014 17:55

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتے ہیں لیکن منزل کا درست تعین نہ ہونے کے سبب یہ ہمارا سرمایہ ضائع ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے سرگودہا میں نمازجمعہ کے اجتماع اور یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہترین افواج، دنیا کے ستر فیصد سے زائد تیل، گیس، سونا اور دیگر معدنی وسائل سے مالامال اسلامی ممالک آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہیں، اسکی سب سے بڑی وجہ قرآن و سنت سے انخراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتے ہیں اور مسلم امہ کے پاس یہ سرمایہ 55  فیصد سے بھی زائد ہے، لیکن منزل کا درست تعین نہ ہونے کے سبب یہ سرمایہ ضائع ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 411957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411957/مسلمانوں-کے-زوال-کا-سبب-دین-سے-دوری-ہے-راشد-نسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org