QR CodeQR Code

کراچی سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر پر مسافروں کے’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

28 Sep 2014 21:22

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی ہی سے اسلام آباد جانے والی ایک پرواز پیپلز پارٹی کے رحمان ملک اور نواز لیگ کے ڈاکٹر رمیش کمار کے باعث ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاجاً دونوں کو طیارے سے باہر نکال دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی میں تاخیر سے تنگ آئے ہوئے مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگا دیئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجےروانہ ہونا تھا تاہم 8 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہوسکی اور مسافر ایئرپورٹ پر پرواز کی روانگی کا انتظار کر رہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نیا وقت دینے کے بعد پرواز کے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی ہی سے اسلام آباد جانے والی ایک پرواز میں 2 ارکان پارلیمنٹ پیپلز پارٹی کے رحمان ملک اور نواز لیگ کے ڈاکٹر رمیش کمار کے باعث ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں ارکان کو طیارے سے باہر نکال دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 412120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412120/کراچی-سے-لاہور-جانیوالی-پی-آئی-اے-کی-پرواز-میں-تاخیر-پر-مسافروں-کے-گو-نواز-گو-کے-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org