QR CodeQR Code

مولانا عبدالواسع کیخلاف کرپشن کیس میں تحقیقات کا آغاز، نیب نے تصدیق کردی

30 Sep 2014 15:29

اسلام ٹائمز: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیب اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ تیسری انکوائری سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق اور دوسروں کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر تحصیل پتوکی کنول کے پانچ سو ملین فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر مولانا عبدالواسع کے خلاف شکایات کی تصدیق کی منظوری دی گئی ہے اور کرپشن کیس میں تحقیقات کا فوری آغاز کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پہلی انکوائری سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمہ پر غیر قانونی طور پر نجی استعمال کیلئے بارہ بسیں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ دوسری انکوائری سینیٹر اعظم خان ہوتی ان کی بیوی حمیرا کاش اعظم اور دوسروں کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر بینکوں میں غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی اور 128 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ تیسری انکوائری سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق اور دوسروں کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر تحصیل پتوکی کنول کے پانچ سو ملین فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ چوتھی انکوائری سابق رکن صوبائی اسمبلی قاسم ضیاء اور سٹاک بروکر یج پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی او علی عثمان، ڈائریکٹر خالد انور اور رانا زاہد کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر سٹاکس کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے 107.7 ملین روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ پانچویں انکوائری خیبرپختونخواہ کے سابق سیکرٹری ہاؤسنگ ذکی اﷲ کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر نامعلوم ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے سابق وزیر مولانا عبدالواسیع کے خلاف شکایات کی تصدیق کی بھی منظوری دی۔


خبر کا کوڈ: 412453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412453/مولانا-عبدالواسع-کیخلاف-کرپشن-کیس-میں-تحقیقات-کا-آغاز-نیب-نے-تصدیق-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org