QR CodeQR Code

سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، قائم علی شاہ

1 Oct 2014 13:56

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے، موجودہ بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کیا گیا جو آج تک زیر التواء ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مناسب نوٹس پر بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ اپنے ایک بیاں مین وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے اور سندھ حکومت مناسب نوٹس پر انتخابات کے لئے تیار ہے تاہم ملک بھر میں ایک ہی جیسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس کے لئے وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدم بڑھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کیا گیا جو آج تک زیر التواء ہے۔


خبر کا کوڈ: 412690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412690/سندھ-حکومت-بلدیاتی-انتخابات-کرانے-کیلئے-تیار-ہے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org