QR CodeQR Code

سوات، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے اے این پی کے مقامی رہنماء کو قتل کردیا

4 Oct 2014 15:17

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوا ہے، جاں بحق ہونے والے اشرف خان کی نعش اور زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے عوامی نشینل پارٹی کے مقامی رہنماء محمد اشرف خان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء محمد اشرف خان جاں بحق ہوگئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوا ہے، جاں بحق ہونے والے اشرف خان کی نعش اور زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق محمد اشرف خان امن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔


خبر کا کوڈ: 413099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413099/سوات-دہشتگردوں-نے-فائرنگ-کرکے-اے-این-پی-کے-مقامی-رہنماء-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org