QR CodeQR Code

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک

7 Oct 2014 08:09

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق پٹیل روڈ ملتانی محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے حافظ عبدالرحمن اور ان کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے جن کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے پٹیل باغ اور میر احمد خان روڈ پر دو مساجد کے قریب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق میر احمد خان روڈ الف دین روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہاں موجود فضل الرحمن اور مدرسہ کے دو طالبعلم زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابھی اس واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا تھا کہ پٹیل روڈ ملتانی محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے حافظ عبدالرحمن اور ان کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے جن کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 413435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413435/کوئٹہ-میں-فائرنگ-کے-واقعات-دو-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org