0
Tuesday 7 Oct 2014 08:09

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے پٹیل باغ اور میر احمد خان روڈ پر دو مساجد کے قریب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق میر احمد خان روڈ الف دین روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہاں موجود فضل الرحمن اور مدرسہ کے دو طالبعلم زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابھی اس واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا تھا کہ پٹیل روڈ ملتانی محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے حافظ عبدالرحمن اور ان کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے جن کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 413435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش