QR CodeQR Code

اُزبک شدت پسندوں کیطرف سے داعش کی حمایت کا اعلان

7 Oct 2014 11:54

اسلام ٹائمز: طالبان کی اتحادی تنظیم، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے سرکردہ رہنما عثمان گازی نے امید ظاہر کی کہ ابو بکر بغدادی کا گروپ جلد فلسطین کے ساتھ ساتھ مکہ اور مدینہ جیسے مقامات پر بھی قبضہ کر لے گا۔


اسلام ٹائمز۔ القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم کے ازبک شدت پسندوں نے شام اور عراق کے کچھ علاقوں پر قابض دولت اسلامیہ (داعش) کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان طالبان کی اتحادی تنظیم ہے، تنظیم کے سرکردہ رہنما عثمان گازی نے 26 ستمبر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنی تحریک کے تمام ارکان کی طرف سے میں اعلان کرتا ہوں کہ اسلام اور غیر مسلموں کے خلاف اس جنگ میں ہم دولت اسلامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ غازی نے دولت اسلامیہ کی جانب سے ملکی سرحدوں کو مسترد کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ گروپ جلد فلسطین کے ساتھ ساتھ مکہ اور مدینہ جیسے مقامات پر بھی قبضہ کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کسی بھی قسم کی حب الوطنی یا قومیت کے جذبے سے بالاتر ہے اور آپ ان کی صفوں میں ازبک، تاجک، عرب، چیچن، کرغز، روسی اور متعدد انگریزی بولنے والے مجاہدین کو دیکھ سکتے ہیں۔ ء1990 کی دہائی کے اواخر میں قائم ہونے والی تحریک کو امریکا نے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق اس تحریک کے کچھ افراد القاعدہ میں اہم عہدوں پر فائض ہیں۔ یاد رہے اس گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جون میں کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں اس کے شدت پسند ملوث تھے۔


خبر کا کوڈ: 413478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413478/ا-زبک-شدت-پسندوں-کیطرف-سے-داعش-کی-حمایت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org