QR CodeQR Code

اگر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ نہ روکا گیا تو بھارت کو اسکی بھاری قیمت چکانا پڑیگی، دفتر خارجہ

9 Oct 2014 12:36

اسلام ٹائمز: اپنے ردعمل میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان فقط جوابی کارروائی کر رہا ہے اور ان جگہوں کو ہٹ کر رہا ہے جہاں سے گولا باری کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈی پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھی بھرپور جوابی کارروائی کرسکتا ہے اور بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اپنے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کر رہا ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان فقط جوابی کارروائی کر رہا ہے اور ان جگہوں کو ہٹ کر رہا ہے جہاں سے گولا باری کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ نہ روکا گیا تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی گی۔


خبر کا کوڈ: 413808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413808/اگر-بلااشتعال-فائرنگ-کا-سلسلہ-نہ-روکا-گیا-بھارت-کو-اسکی-بھاری-قیمت-چکانا-پڑیگی-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org