QR CodeQR Code

سرگودھا میں تحریک انصاف کا جلسہ پاور شو ہو گا، صداقت عباسی

9 Oct 2014 19:34

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما نے کہا کہ عمران خان کرپشن اور نا انصافی کے نظام کو بدلنے کے لئے کوشاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے صدر صداقت عباسی نے سرگودہا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن اور نا انصافی کے نظام کو بدلنے کے لئے کوشاں ہیں، پورے پاکستان میں عمران خان کے کامیاب جلسے تبدیلی کی علامت بن چکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سرگودھا کا جلسہ تحریک انصاف کا پاور شو ہو گا، آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دے گی اور وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 413867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413867/سرگودھا-میں-تحریک-انصاف-کا-جلسہ-پاور-شو-ہو-گا-صداقت-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org