QR CodeQR Code

داعش کی مدد کاالزام

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے بعد جوبائیڈن کی سعودی عرب سے معذرت

9 Oct 2014 20:24

اسلام ٹائمز: امریکی وائس پریذیڈنٹ کے دفتر نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعودالفیصل سے فون پر بات کی اور عراق و شام میں شدت پسندی کے خلاف جنگ میں مدد دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب سے اپنے ایک حالیہ بیان پر معذرت کر لی۔ جوبائیڈن نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ ترکی اور بعض عرب ممالک خطے میں انتہاپسند گروپوں کی حمایت کر رہے ہیں، انہیں حالیہ دنوں میں تیسری بار معذرت کرنا پڑی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے ترکی اور متحدہ عرب امارات سے معذرت کی تھی۔ جوبائیڈن کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعودالفیصل سے فون پر بات کی اور عراق و شام میں شدت پسندی کے خلاف جنگ میں مدد دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 413873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413873/ترکی-اور-متحدہ-عرب-امارات-کے-بعد-جوبائیڈن-کی-سعودی-سے-معذرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org