QR CodeQR Code

چیف جسٹس ناصرالملک انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت سے دستبردار

13 Oct 2014 13:12

اسلام ٹائمز: دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جواب داخل کراتے وقت وہ قائمقام چیف الیکشن کمشنر تھے۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے وہ خود کو کیس سے الگ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس ناصرالملک انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت سے دستبردار ہوگئے ہیں، کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائیگا۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جواب داخل کراتے وقت وہ قائمقام چیف الیکشن کمشنر تھے۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے وہ خود کو کیس سے الگ کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کےلئے دوبارہ بینچ تشکیل دیا جائے گا، اس سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا تھا۔ کیس کی آئندہ سماعت دس نومبر کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 414390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414390/چیف-جسٹس-ناصرالملک-انتخابی-اصلاحات-کیس-کی-سماعت-سے-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org