QR CodeQR Code

18 اکتوبر کو کراچی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیگا، شرجیل میمن

14 Oct 2014 12:55

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کر دیں گے کہ آج بھی وہ شہید بھٹو کے فلسفہ کی پیروی کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ دے گا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی قیادت کو سننے کے لئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کر دیں گے کہ آج بھی وہ شہید بھٹو کے فلسفہ کی پیروی کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 414541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414541/18-اکتوبر-کو-کراچی-میں-پیپلز-پارٹی-کا-جلسہ-ماضی-کے-تمام-ریکارڈ-توڑ-دیگا-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org