0
Tuesday 14 Oct 2014 12:55

18 اکتوبر کو کراچی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیگا، شرجیل میمن

18 اکتوبر کو کراچی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیگا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ دے گا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی قیادت کو سننے کے لئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کر دیں گے کہ آج بھی وہ شہید بھٹو کے فلسفہ کی پیروی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش