QR CodeQR Code

بلاول بھٹو پر کالعدم تنظیم کیجانب سے حملے کا خطرہ، محکمہ داخلہ سندھ کا مراسلہ جاری

14 Oct 2014 13:02

اسلام ٹائمز: مراسلے کے مطابق رینجرز اور آئی جی سندھ کو خصوصی انتظامات کیلئے ہدایات دی گئی ہیں، پولیس اور رینجرز بلاول کی حفاظت اور سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر حملے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز اور آئی جی سندھ کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق کالعدم تنظیم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ مراسلے کے مطابق رینجرز اور آئی جی سندھ کو خصوصی انتظامات کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ پولیس اور رینجرز بلاول کی حفاظت اور سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس سے بلاول بھٹو مرکزی خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 414544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414544/بلاول-بھٹو-پر-کالعدم-تنظیم-کیجانب-سے-حملے-کا-خطرہ-محکمہ-داخلہ-سندھ-مراسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org