QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کو فوری منظور کیا جائے سلیم سیف اللہ

14 Oct 2014 20:44

اسلام ٹائمز: ن لیگ کے مرکزی رہنماء کا پارٹی وفد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی قوتوں کے مابین آپس کے اختلافات اور دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمن اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے دیئے گئے استعفوں کو فوری طور پر منظور کر کے ان کے حلقوں میں جلد از جلد ضمنی الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے۔ استعفوں کی منظوری آئینی، قانونی اور جمہوری عمل ہے، لہٰذا اسے اس کے تحت عملی جامہ پہنایا جائے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پی ایم ایل این صوبہ خیبر پختونخوا کے رہنماء حاجی ملک سید عمران کی قیادت میں ن لیگ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ سلیم سیف اللہ خان نے ملک کے موجودہ اندرونی و بیرونی حالات کے پیش نظر وفاقی حکومت، عمران خان اور طاہر القادری کے مابین مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملک کی سیاسی قوتوں کے مابین آپس کے اختلافات اور دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمن اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کے دشمن بہت زیادہ ہیں، اس لئے سیاسی قوتوں کو آپس کی لڑائی کے بجائے تمام مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے مذاکرات کرنی چاہئے۔ ورنہ آپس کی لڑائیوں سے ملک کے حالات مزید خراب ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے بہت غلط کام کر رہا ہے، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے پاک بھارت تعلقات خراب ہو نگے۔ لہٰذا بھارت غلط اقدام سے گریز کرے۔


خبر کا کوڈ: 414607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414607/تحریک-انصاف-کے-ممبران-قومی-اسمبلی-استعفوں-کو-فوری-منظور-کیا-جائے-سلیم-سیف-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org