QR CodeQR Code

کراچی، جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

15 Oct 2014 22:14

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ پر حملے کے مقدمے میں 2 ملزمان ابوبکر عرف معصوم باللہ اور معاویہ گرفتار ہیں، جبکہ ملزم قاری امین مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 414818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414818/کراچی-جسٹس-مقبول-باقر-پر-حملے-کا-مرکزی-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org