0
Wednesday 15 Oct 2014 22:14

کراچی، جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی، جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ پر حملے کے مقدمے میں 2 ملزمان ابوبکر عرف معصوم باللہ اور معاویہ گرفتار ہیں، جبکہ ملزم قاری امین مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش