QR CodeQR Code

الطاف بھائی کو سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کرنی چاہئے، قائم علی شاہ

16 Oct 2014 14:45

اسلام ٹائمز: دادو میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کا جلسہ اتنا شاندار ہوگا کہ مخالف جل کر راکھ ہو جائیں گے، سابق صدر آصف زرداری کی قربانیوں کی وجہ سے اب تک ملک بچا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، الطاف بھائی خود کو سندھ کا سپوت کہتے ہیں انہیں تقسیم کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ گزشتہ روز دادو میں میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ جیالے ہر صورت اٹھارہ اکتوبر کو کراچی پہنچیں اور جلسے کو کامیاب کریں، پیپلز پارٹی کا دور بہترین دور تھا، اب ملک چلانے والے پریشان ہیں، بلاول بھٹو کا جذبہ بھی بی بی شہید اور ذوالفقار علی بھٹو جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا جلسہ اتنا شاندار ہوگا کہ مخالف جل کر راکھ ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی قربانیوں کی وجہ سے اب تک ملک بچا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 414918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414918/الطاف-بھائی-کو-سندھ-کی-تقسیم-بات-نہیں-کرنی-چاہئے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org