QR CodeQR Code

میڈیا رپورٹنگ بند کرے، دہشتگردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی، بلاول بھٹو

16 Oct 2014 14:57

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا میں خبریں آتی رہی ہیں کہ بلاول بھٹو کو طالبان دہشتگردوں کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے جس کے ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں کوئی دھمکی نہیں ملی، دہشتگرد مجھ سے خوفزدہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں واضح کیا ہے کہ انہیں دہشتگردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشتگرد مجھ سے خوفزدہ ہیں اور میڈیا دہشتگردی کی رپورٹنگ بند کر دے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا میں خبریں آتی رہی ہیں کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز اور آئی جی سندھ کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم بلاول بھٹو زرداری پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ انہیں کوئی دھمکی نہیں ملی اور میڈیا اس حوالے سے رپورٹنگ بند کر دے۔


خبر کا کوڈ: 414921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414921/میڈیا-رپورٹنگ-بند-کرے-دہشتگردی-کی-کوئی-دھمکی-نہیں-ملی-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org