0
Thursday 16 Oct 2014 14:57

میڈیا رپورٹنگ بند کرے، دہشتگردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی، بلاول بھٹو

میڈیا رپورٹنگ بند کرے، دہشتگردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں واضح کیا ہے کہ انہیں دہشتگردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشتگرد مجھ سے خوفزدہ ہیں اور میڈیا دہشتگردی کی رپورٹنگ بند کر دے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا میں خبریں آتی رہی ہیں کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز اور آئی جی سندھ کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم بلاول بھٹو زرداری پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ انہیں کوئی دھمکی نہیں ملی اور میڈیا اس حوالے سے رپورٹنگ بند کر دے۔
خبر کا کوڈ : 414921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش