QR CodeQR Code

اپنی ماں کے نامکمل سفر کو مکمل کرونگا

بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں، بلاول بھٹو

18 Oct 2014 02:25

اسلام ٹائمز: کراچی میں مختصر خطاب میں پی پی کے سربراہ نے ایک نظم "میرا نام بلاول ہے" بھی سنائی، جس میں انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ یہ دھرتی شہیدوں کی ہے اور میں شہیدوں کا وارث ہوں، میں اس دھرتی کا رکھوالا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے بینظیر بھٹو شہید کا خصوصی ٹرک تیار کر لیا گیا۔ بلاول بھٹو اس ٹرک پر آئے اور مختصر خطاب میں کہا اپنی والدہ کے نامکمل سفر کو مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے جو ٹرک تیار کیا گیا ہے یہ وہی ٹرک ہے جس میں سات سال پہلے بے نظیر بھٹو شہید نے جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک سفر کیا تھا، اس ٹرک کا نام کاروان جمہوریت رکھا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل میں مزار قائد پر پہنچ رہا ہوں اور بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں اور اس قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے والا ہوں، میں نے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے آ رہا ہوں۔ مختصر خطاب میں انہوں نے ایک نظم "میرا نام بلاول ہے" بھی سنائی، جس میں انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ یہ دھرتی شہیدوں کی ہے اور میں شہیدوں کا وارث ہوں، میں اس دھرتی کا رکھوالا ہوں۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ اکتوبر کو اپنے سیاسی سفر کا آغاز بھی اسی ٹرک سے کریں گے، بلاول اسی ٹرک پر جلسہ گاہ جائیں گے، وہ تاریخی ٹرک پر ہی جلسے میں جائیں گے اور خطاب بھی اسی ٹرک سے کریں گے، پیپلزپارٹی کے جھنڈے، نعروں اور رہنماؤں کی تصاویر سے مزین ٹرک نہ صرف بلٹ پروف بلکہ بم پروف بھی ہے، اس میں سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب ہیں۔


خبر کا کوڈ: 415147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415147/بے-نظیر-اور-نصرت-بھٹو-کی-طرح-میں-بھی-شہیدوں-کا-وارث-بننے-جا-رہا-ہوں-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org