0
Saturday 18 Oct 2014 02:25
اپنی ماں کے نامکمل سفر کو مکمل کرونگا

بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں، بلاول بھٹو

بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے بینظیر بھٹو شہید کا خصوصی ٹرک تیار کر لیا گیا۔ بلاول بھٹو اس ٹرک پر آئے اور مختصر خطاب میں کہا اپنی والدہ کے نامکمل سفر کو مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے جو ٹرک تیار کیا گیا ہے یہ وہی ٹرک ہے جس میں سات سال پہلے بے نظیر بھٹو شہید نے جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک سفر کیا تھا، اس ٹرک کا نام کاروان جمہوریت رکھا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل میں مزار قائد پر پہنچ رہا ہوں اور بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں اور اس قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے والا ہوں، میں نے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے آ رہا ہوں۔ مختصر خطاب میں انہوں نے ایک نظم "میرا نام بلاول ہے" بھی سنائی، جس میں انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ یہ دھرتی شہیدوں کی ہے اور میں شہیدوں کا وارث ہوں، میں اس دھرتی کا رکھوالا ہوں۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ اکتوبر کو اپنے سیاسی سفر کا آغاز بھی اسی ٹرک سے کریں گے، بلاول اسی ٹرک پر جلسہ گاہ جائیں گے، وہ تاریخی ٹرک پر ہی جلسے میں جائیں گے اور خطاب بھی اسی ٹرک سے کریں گے، پیپلزپارٹی کے جھنڈے، نعروں اور رہنماؤں کی تصاویر سے مزین ٹرک نہ صرف بلٹ پروف بلکہ بم پروف بھی ہے، اس میں سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 415147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش