QR CodeQR Code

حکومت کا یہی رویہ رہا تو حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف چلے جائیں گے، سراج الحق

19 Oct 2014 08:52

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک میں غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا ہو گا، 21 نومبر سے تحریک پاکستان کے نام سے تحریک شروع کر رہے ہیں، تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کرنے کی بات صرف شوشہ ہے، اکیس نومبر سے تحریک پاکستان کے عنوان سے تحریک چلائی جائے گی۔ گڈو میں صحافیوں سے بات چیت اور کشمور میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا ہو گا، 21 نومبر سے تحریک پاکستان کے نام سے تحریک شروع کر رہے ہیں، تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے ہونے چاہییں، بے روزگاری عروج پر ہے، ہم مڈٹرم الیکشن نہیں چاہتے لیکن اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف چلے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 415324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415324/حکومت-کا-یہی-رویہ-رہا-حالات-مڈٹرم-انتخابات-کی-طرف-چلے-جائیں-گے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org