QR CodeQR Code

رضوان جعفر آئی ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صدر منتخب

19 Oct 2014 14:50

اسلام ٹائمز: وڈانی امام بارگاہ ڈی جی خان میں منعقد ہونے والے سالانہ کنونشن میں ادارہ تربیت کے مولانا اسد عباس نقوی اور سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید تجمل نقوی بھی شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ڈیرہ غازی کا 28 واں ڈویژنل کنونشن، وڈانی امام بارگاہ ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں یونٹس کے مسئولین، مرکزی نمائندہ اور ادارہ تربیت المہدی عج کے مولانا اسد عباس نقوی نے شرکت کی۔ ووٹنگ کے ذریعے رضوان جعفر کو  نئے سال کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی نمائندہ، سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات تجمل حسین نقوی امامیہ طلبہ کے نو منتخب میر کارواں سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ آئی ایس او ڈیرہ غازی ڈویژن کے کنونشن کے اختتام پر، شرکا کنونشن نے شہدا کی قبور پر حاضری دی۔


خبر کا کوڈ: 415339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415339/رضوان-جعفر-آئی-ایس-او-ڈیرہ-غازی-خان-ڈویژن-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org