QR CodeQR Code

آزادکشمیر، مسافر جیپ نالے میں جا گری، 8 افراد جاں بحق

21 Oct 2014 13:31

اسلام ٹائمز:مسافر جیپ کنڈل شاہی سے جاگراں جا رہی تھی اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالہ جاگراں میں جاگری۔ جیپ میں 18 مسافر سوار تھے، 4 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیلم آزادکشمیر میں مسافر جیپ نالے میں جا گری۔ 8 مسافروں کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نالے سے نکال لیا گیا۔ جیپ میں 18 مسافر سوار تھے، 4 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ مسافر جیپ کنڈل شاہی سے جاگراں جا رہی تھی اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالہ جاگراں میں جاگری۔ پولیس کے مطابق جیپ میں 18 مسافر سوار تھے ۔ مقامی افراد اور پولیس کی امدادی ٹیموں نے موقع پر ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے نالے سے 8 افراد کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا ہے۔ 4 مسافر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت نازک ہے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415717/ا-زادکشمیر-مسافر-جیپ-نالے-میں-جا-گری-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org