QR CodeQR Code

عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سی ڈی کے عملے نے صفائی کے کام کا آغاز کر دیا

22 Oct 2014 13:49

اسلام ٹائمز: سی ڈے اے کے عملے نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہر سکیٹر میں 20 بندوں کو بھیجا گیا ہے، دھرنے کے باعث شاہراہ دستور کی مہینے سے زیادہ صفائی نہیں کی گئی، صفائی کا عمل مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سی ڈی اے کے عملے نے صفائی کے کام کا آغاز کر دیا۔ دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں سے آئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے اسلام آباد سے اپنے گھروں کی جانب رخ کر لیا ہے۔ سی ڈے کے عملے کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور کو مکمل طور پر صاف کرنے میں مہینے سے زائد کا وقت درکار ہوگا۔ اسلام آباد میں گذشتہ رات پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد عوامی تحریک کے کارکناں نے واپس اپنے گھروں کا رخ کر لیا ہے۔ کارکنان کی واپسی کے ساتھ ہی سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کا عملہ بھی حرکت میں آگیا اور شاہراہ دستور پہنچ گیا۔ سی ڈے اے کے عملے نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہر سکیٹر میں 20 بندوں کو بھیجا گیا ہے، دھرنے کے باعث شاہراہ دستور کی مہینے سے زیادہ صفائی نہیں کی گئی، صفائی کا عمل مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415899/عوامی-تحریک-کے-دھرنے-خاتمے-بعد-سی-ڈی-عملے-نے-صفائی-کام-کا-ا-غاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org